شام میں ایک گھرمیں موجود تین ایرانی کمانڈروں پر اسرائیلی فضائی حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام میں ایرانی ٹھکانوں پراسرائیلی حملوں میں اضافے کے جلو میں جمعہ کی صبح شام کے ساحل پر واقع شہر با نیاس اور اس کے نواحی علاقوں کو 3 پرتشدد دھماکوں نے ہلا کر رکھ دیا جس کے بعد علاقے میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ حملوں میں ایک گھر کے اندر 3 ایرانی کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

سمندر میں پراسرار روشنی

سیرین آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمٰن نے کہا کہ ان دھماکوں سے قبل بحیرہ روم پر ایک چمک دکھائی دی تاہم وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "اس بات پر یقین کیا گیا ہے کہ شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہونے والے تمام دھماکے کا تعلق اسرائیل سے ہے۔

ایرانی گوداموں پر بمباری

رامی عبدالرحمان نے نشاندہی کی کہ یہ علاقہ پہلے بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنا تھا جس میں ایرانی گوداموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

نشانہ بننے والی عمارت

جبکہ العربیہ نے شام کے ساحل پر نشانہ بنائے گئے مکان کی پہلی تصاویر حاصل کی ہیں۔

آبزرویٹری نے اطلاع دی کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے شام اور لبنان کی سرحد پر قصیرکے دیہی علاقوں میں لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں