اردن: نماز عشاء کے دوران مسجد میں نمازیوں سے چاقو سے حملہ، چار نمازی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو مسجد میں نماز عشاء کے دوران نمازیوں پر چاقو سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اردنی پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

یہ واقعہ شمال مشرقی عمان کی الزرقاء گورنری میں لواء الرصیفہ کی مسجد صحابہ میں پیش آیا۔

اردنی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر سرطاوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو کیا کہ ویڈیومیں نظر آنے والے شخص کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ نفسیاتی امراض میں مبتلا ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ بدھ کو پیش آیا تھا۔

السرطاوی نے مزید کہا کہ یہ شخص الرصیفہ گورنری کے حطین کے علاقے میں عشاء کی نماز کے وقت مسجد الصحابہ میں داخل ہوا اور 4 نمازیوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے نتیجے چار نمازی درمیانے درجے کے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں