سعودی عرب: جھیل ’الحوی‘ میں بارش کے دلکش مناظر قدرتی فن پاروں میں تبدیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی ’تیماء‘ گورنری میں واقع ’الحوی‘ جھیل اور اس کے اطراف میں ہونے والی بارش نےفطرت کی خوبصورتی کو مزید نکھار کر دلکش قدرتی مناظر میں تبدیل کردیا۔

سعودی فوٹوگرافرمتعب العمیری نے ریت کے درمیان پانی کی لہروں اور اس کے حیرت انگیز اور عجیب رنگوں کے نقشے کو کیمرے میں محفوظ کرکے اس علاقے کی خوبصورتی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئےالعمیری نے کہا کہ یہ جھیل الحوی کے علاقے کے مرکز میں واقع ہے اور اسی نام سے مشہور ہے۔ جھیل صحرائے کبیر سے ملحق ہے۔اس میں بہت سی بلندی اور مختلف سطح مرتفعات، وادیاں اور چٹانیں شامل ہیں۔ اس دوران برسات کا موسم علاقے کو خوبصور نخلستان میں بدل دیتا ہے جو ہر سمت سے آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں بارش کا شوقین ہوں اور زمین کی سطح پر اس کے اثرات کو ٹریک کرتا ہوں۔ اس لیے میں نے فضائی فوٹو گرافی ٹیکنالوجی (ڈرون) کے ذریعے سائٹ کی خوبصورتی کو کیمرے میں محفوظ کیا۔ ان مناظر میں ہم ایک عجیب انداز میں بارش کی طرف سے کھینچی گئی شکلوں کے مقامات تک پہنچے۔ انہیں دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ جیسے یہ کوئی فنکارانہ پینٹنگ ہو"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں