سیامی جڑواں بچیوں کو ریاض پہنچانے والا سعودی پائلٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گذشتہ روز ریاض میں نیشنل گارڈ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں نائجیرین جڑواں بچیوں حسنہ اور حسینہ کو الگ کرنے کے آپریشن کی کامیابی کے بعد ایک سعودی پائلٹ کی ٹریفک حادثے میں وفات کی خبر نے ہر طرف صدمے کی لہر دوڑا دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیپٹن پائلٹ فہد الحسین کی موت سے خبر سے بھر گئے۔ کیٹن فہد نے ایک ماہ قبل نائیجیریا سے سیامی جڑواں بچیوں کو ان کے خاندان کے ساتھ سعودی عرب منتقل کیا تھا۔ وہ آپریشن کی کامیابی کے لمحے کا بے تابی کے ساتھ انتظار کررہے تھے۔

لیکن قضا غالب آگئی اور انہیں زندگی کی مہلت نہ دی۔ وہ دو روز قبل ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

دریں اثناء باخبر ذرائع نے بتایا کہ کرنل پائلٹ کا شمار ان ممتاز پائلٹوں میں ہوتا ہے جنہوں نے قوم کی خدمت کے جذبے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

وہ صرف اپنے کام میں اپنی قابلیت سے مطمئن ہی نہیں تھا بلکہ وہ ایثار اور نیکی کی علامت بن گیا تھا۔ اس نے بہت سے آپریشنز اور کامیابیوں میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔ان کا ریکارڈ امدادی مہموں، مریضوں کی نقل و حمل اور بہت سے انسانی بنیادوں پر آپریشنز میں معاونت سے بھرا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں