لبنان میں اسرائیلی حملے میں کار جل کر راکھ، حزب اللہ کے تین جنگجو قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امن فوج ’یونیفیل‘ کے زیر کنڑول لبنان کے علاقے ناقورہ میں ایک کار پر فضائی حملہ کرکے حزب اللہ کے کم سے کم تین جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حزب اللہ کے 3 ارکان بشمول ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کیا گیا۔ یہ تماما اس کار میں سوار تھے۔

کار مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی جب کہ اس میں موجود لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جنگ کا دائرہ وسیع

گذشتہ چند دنوں اور ہفتوں کے دوران اسرائیل نے محاذ آرائی کا دائرہ وسیع کیا ہے اورلبنان کے اندر گہرائی میں حزب اللہ اور ایران نواز دھڑوں کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سات اکتوبر کے بعد لبنان اور اسرائیل سرحد شروع ہونےوالی کشیدگی کے بعد اب جنگ کا دائرہ پھیل رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ارکان اور اہلکاروں کو لے جانے والی کاروں کو بھی ایک سے زیادہ مرتبہ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے کچھ سینیر فیلڈ افسران ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے شامی سرزمین کے اندر بھی حزب اللہ کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے جہاں اس نے اس سال 2024ء کے آغاز سے لے کر اب تک 19 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق، اسرائیلی فریق اور ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے جنوبی لبنان میں کم از کم 236 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں حزب اللہ کے 175 سے زائد ارکان بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں