ڈچ فٹبالر پرومس منشیات کیس میں دبئی میں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سزا یافتہ سابق ایجیکس اور ڈچ کقینسی پرومس کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہالینڈ کی ایک عدالت نے پرومس کو ایک ٹن سے زائد کوکین سمگل کرنے کی کوشش کے جرم میں چھ سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔

ڈچ پراسیکیوٹر نے جمعہ کے روز پرومس کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 'متحدہ عرب امارات کے شہر میں کیے گئے مبینہ جرم کے لیے یہ گرفتاری کی گئی ہے۔'

پبلک پراسیکیوٹر کے ترجمان فرینکلن واٹیمینا نے کہا 'ہم نے پرومس کی گرفتاری سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تصدیق کر دی ہے۔'

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو واٹیمینا نے بتایا 'ہمیں معلوم ہوا ہے کہ پرومس کو مقامی جرم میں گرفتار کیا گیا ہے نہ کہ ڈچ کیس کے لیے۔' واٹیمینا نے پرومس کی گرفتاری پر مزید کہا ' فی الحال ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کہ آیا ہم پرومس کی حوالگی کے لیے درخواست کریں گے یا نہیں۔'

خیال رہے ڈچ پبلک نیوز کاسٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ 'ڈچ پراسیکیوٹرز پرومس کی گرفتاری سے متعلق متحدہ عرب امارات سے بات چیت کر رہے ہیں۔' رپورٹ میں روسی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے نوس نے کہا 'پرومس کو دبئی میں ٹریفک حادثے کی جگہ چھوڑنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔'

32 سالہ ڈچ پرومس سپارٹک ماسکو کے لیے کھیل رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پرومس کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وہ تربیتی کیمپ کے بعد اپنے کلب کے ساتھ ہوائی اڈے پر موجود تھا۔

عدالت نے کہا 'پرومس نے 2020 میں برازیل سے مجموعی طور پر 1363 کلوگرام کوکین بیلجیئم کی بندرگاہ اینٹورپ کے ذریے ہالینڈ میں سمگل کی تھی۔ سمگل کی یہ کوشش پرومس نے اپنے ایک دوست کے ذریعے کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ کوکین کو نمک کے تھیلوں میں چھپا گیا تھا۔

واضح رہے ایک دوسرے کیس میں ڈچ پرومس کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ علاوہ ازیں اپنے کزن کو چوری کے ہار پر چھرا گھوپنے کے جرم میں معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

خیال رہے پرومس نیدر لینڈ کے لیے 50 کیپس جیت چکے ہیں۔ پرومس اس چیمپین شپ کا بھی حصہ تھے جو کووڈ کی وجہ سے 2021 میں کھیلی گئی تھی۔

ڈچ فٹبالر پرومس نے 2019 میں ایمسٹریڈم میں ڈچ کمپنی ایجیکس میں شمولیت اختیار کی۔ 2021 میں سپارٹک کے لیے کھیلا اور 2014 سے 2018 کے دوران پرومس کو روس کا سال کا بہترین فٹبالر بھی قرار دیا جا چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں