سعودی عرب نے مسجد حرام میں افطاری کرنے کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے پورٹل جاری کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی حکومت نے رمضان المبارک سے پہلے ایک ایسے پورٹل کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے وہ تمام مسلمان آن لائن درخواست دے سکیں گے جو رمضان المبارک کے دوران افطاریاں مسجد حرام میں کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس افطار پورٹل کا اجراء سعودی حکومت نے اتوار کے روز کیا ہے۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق اتھارٹی نے اس پورٹل کا اجراء حرمین شریفین میں افطاری کے معمول کو منظم کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سلسلے میں سہولت دینے کے لیے کیا ہے۔ تاکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات ترتیب دیے جا سکیں۔

یہ درخواستیں حرمین شریفین سے متعلق انتظامی اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی دی جا سکتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں افطاری کے خواہشمند مسلمانوں کی رجسٹریشن ہو سکے گی اور ان کے لیے اجازت نامہ جاری کیا جاسکے گا۔ نیز انہیں اس سلسلے میں مزید رہنمائی بھی دی جا سکے گی۔ رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر ایک ہفتہ تک شروع ہو رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں