ویڈیو: آپ پریشان نہ ہوں دلہن نکاح خواں پر برس پڑی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

"آپ پریشان کیوں ہیں؟ پریشان نہ ہوں۔" نکاح کے لیے انگوٹھے کا نشان لگانے کا کہنے پر مصر میں دلہن نکاح خواں پر برس پڑی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ایک مصری دلہن کا ردعمل دکھایا گیا جب اسے نکاح نامے پر صحیح طریقے سے انگوٹھے کا نشان لگانے کو کہا گیا جو اسے پسند نہیں آیا۔

ابتدا میں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح خواں نے اسے ہدایت کی کہ وہ فنگر پرنٹ بالکل اپنی تصویر کے بیچ میں لگائے اور دلہن نے ہنستے ہوئے اسے اشارہ کیا کہ اس نے یہی کیا ہے۔

تاہم، بعد میں نکاح خواں کی آواز بلند ہوتی، جس سے گھبرا کر دلہن شدید ردعمل کا اظہار کرتی ہے۔اور کہتی ہے "آپ پریشان کیوں ہیں؟" " آپ پریشان مت ہوں،"

سوشل میڈیا پر اس بارے میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ دلہن کا ردعمل سخت تھا۔ اور بعض دیگر کے خیال میں نکاح خواں کو اس لہجے میں بات کر کے دلہن کا اہم دن خراب نہیں کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں