مشرق وسطیٰ

اسرائیلی حملے میں جنوبی لبنان میں مزید تین شہری جان کی بازی ہار گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی حملہ جنوبی لبنان کے ایک گاؤں حولہ میں کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں میاں بیوی اپنے بیٹے سمیت نشانہ بن گئے ہیں۔ یہ حملہ منگل کے روز کیا گیا ہے۔

ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سات اکتوبر کے بعد سے مسلسل روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں جاری ہیں۔ 2006 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس قدر کشیدگی کا ماحول ہے۔

منگل کے روز اسرائیلی حملہ بھی لبنان کے اندر کی طرف کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں حسن حسین، اس کی اہلیہ رویدا مصطفی اور ان کا پچیس سالہ بیٹا علی حسین جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حولہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد ملبہ کو اٹھایا جا رہا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔ اس سے قبل حزب اللہ نے اسرائیلی شہر کریات پر میزائل پھینکے تھے۔ جو بنت جبیل میں شہریوں کے گھروں پر کیے گئے اسرائیلی حملہ کے جواب میں تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں