لبنانی سرحد کے قریب تعینات بھارتی شہری میزائل حملے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنانی سرحد کے قریب ایک بھارتی شہری میزائل حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی کا تعلق کیرالہ سے تھا۔ بھارت نے سرحدی علاقے کے قریب رہنے والے بھارتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میزائل حملے میں ایک بھارتی کے ہلاک ہونے کے بعد بھارت نے اپنے ان تمام شہریوں کو جو اسرائیل میں شمالی و جنوبی سرحدی علاقوں کے پاس موجود ہیں، ان سے کہا ہے کہ وہ سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کر کے محفوظ علاقوں میں چلے جائیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی کا نام پیٹ نیبن میکسویل ہے۔ 31 سالہ پیٹ نیبن اسرائیل کے شمالی گاؤں کے ایک باغ میں کام کر رہا تھا۔ پیر کے روز مارگلیوٹ میں کیرالہ کے رہائشی کی ہلاکت لبنانی حزب اللہ کے داغے گئے میزائل کی وجہ سے ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیٹ کی ہلاکت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ دو مزید بھارتی اور وہاں تعینات چار غیرملکی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل میں تعینات بھارتی سفیر نے بھارتی شہری کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر مطالبہ کیا ہے کہ 'بھارتی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ خاص طور شمالی و جنوبی سرحدی علاقوں میں تعینات بھارتیوں کو محفوظ علاقوں میں بھیجا جائے۔'

بھارتی سفیر کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کے لیے نمبرز دے دیے گئے ہیں۔ نیز اسرائیلی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ بھارتیوں کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں