سعودی عرب اور امارات میں اتوار کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ ام القری کیلنڈر کے مطابق اتوار 10 مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہو گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے اگر عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دے۔

واضح رہے ام القری کیلنڈر کے مطابق 10مارچ 2024 کو قمری ماہ شعبان کی 29 تاریخ ہو گی۔ اس حوالے سے عدالتی عالیہ نے سعودی شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رویت ہلال کی گواہی ریکارڈ کرائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں