یو اے ای کے حکام کا خصوصی نشریات میں رہائشیوں کو 'چھٹی کے دن شدید موسم' کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ اس ہفتے کے آخر میں ملک بھر میں "شدید موسم" بشمول گرج چمک اور تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جمعرات کو ایک خصوصی نشریات میں متحدہ عرب امارات کے ادارے نے کہا کہ ملک کو جمعہ کی شام سے اتوار کی دوپہر تک شدید موسمی حالات کا سامنا ہو گا جس میں شدید بارش، آسمانی بجلی، گرج چمک اور کبھی کبھار ژالہ باری ہوگی۔

گاڑی چلانے والوں کو سڑکوں پر موسم کے اثرات، پانی جمع ہونے اور تیز ہواؤں کے بارے میں خبردار کیا گیا۔ درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے۔

اتھارٹی نے کہا، "ہم پانی جمع ہونے والے علاقوں، سیلاب زدہ اور موسمی حالات سے متأثرہ علاقوں سے دور رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ اس حقیقت پر توجہ دیتے ہوئے کہ سرکاری ہدایات پر عمل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ہم ایسے اجتماعات سے اجتناب کرنے کی تاکید کرتے ہیں جو متعلقہ حکام کے کام کو متأثر کرنے کا سبب ہو سکتے ہوں۔"

این سی ای ایم اے نے ان باتوں کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے کہ "گھر میں رہیں اور صرف انتہائی ضرورت کی صورت میں نکلیں اور اپنی گاڑیاں سیلاب، ندیوں اور پانی جمع ہونے کے خطرے والے علاقوں سے دور محفوظ اور بلند مقامات پر پارک کریں۔"

باڈی نے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ ژالہ باری سے بچاؤ کے اقدامات کریں تاکہ املاک پر ہونے والے اثرات کو کم از کم کیا جا سکے۔

اس نے رہائشیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ موسم سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری نیوز چینلز کی پیروی کریں۔

"ہم ایسے موسمی حالات میں کمیونٹی کے تمام ممبران سے گذارش کرتے ہیں کہ موسم کے بارے میں پھیلنے والی کسی بھی افواہ پر عمل نہ کریں اور تمام معلومات سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔"

یہ انتباہ پورے متحدہ عرب امارات میں غیر معمولی برساتی موسم اور سرد تر درجۂ حرارت کے بعد دیا گیا ہے۔

گذشتہ مہینے دبئی میں موسمی حالات غیر مستحکم رہے جن کی بنا پر حکام امارات میں ملازمین کے لیے لازمی دور دراز کام کے دنوں کے لیے انتظامات کرنے پر مجبور ہو گئے۔ جبکہ دبئی پولیس نے متحدہ عرب امارات میں شدید بارش، گرج چمک اور بجلی گرنے کی وجہ سے عوامی تحفظ کی تنبیہہ جاری کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں