دبئی میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے پروازوں کا رخ تبدیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

دبئی میں بارشوں کی وجہ سے کم از کم 13 پروازوں کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔ ہفتہ کے روز دبئی میں سخت بارشوں اور آندھی کی وجہ سے مختلف ملکوں سے آنے والی مختلف کمپنیوں کے جہازوں کا رخ تبدیل کرتے ہوئے دبئی کے بجائے ان کا رخ قریبی ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں ہفتہ کی صبح سے موسم شدید خراب ہے اور دبئی میں جہازوں کا اترنا مشکل ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ تیز بارش اور تیز آندھی بن رہی ہے۔ ایئرپورٹس سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ان پروزاوں میں قطر ایئربیس کی پرواز QR 1002 کو دبئی میں اترنے کی اجازت دینے کے بجائے واپس دوحہ بھیج دیا گیا۔ فلائی دبئی کی پرواز 872 جو القسیم سے آرہی تھی اسے قریبی ایئرپورٹ DWC کی طرف موڑ دیا گیا۔ امارات ایئرلائنز کی پرواز EK 449 آکلینڈ سے دبئی آرہی تھی، اس کا رخ مسقط کی طرف موڑ دیا گیا۔

امارات ایئرلائنز ہی کی ایک اور پرواز EK 319 جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سے دبئی پہنچ رہی تھی۔ اسے بھی DWC ایئرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔ فلائی دبئی کی پرواز FZ 1840 وارسا سے دبئی آرہی تھی، اس کا رخ بھی دبئی شہر سے قریبی ایئرپورٹ DWC ایئرپورٹ کی طرف کر دیا گیا۔

اسی طرح امارات کی پرواز EK 084 جنیوا سے آئی جسے ابوظہبی ایئرپورٹ پر بھیج دیا گیا۔ فلائی دبئی کی پرواز FZ 1750 بلغرات سے دبئی آرہی تھی اسے بھی مسقط ائیرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔ امارات ایئر لائنز کی دو اور پروازیں EK 092 اور EK 086 کو بھی اسی طرح قریبی ایئرپورٹس کی طرف منتقل کر دیا گیا۔

کئی پروازوں کی تاخیر سے آمد متوقع ہے۔ دبئی ایئرپورٹ کی ویب سائٹ پر ان کا نیا شیڈول دیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز امارات ایئرلائنز کے مسافروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ اپنے ٹریولنگ کے شیڈول کو موسم کے مطابق دیکھیں۔ کیونکہ 9 اور 10 مارچ کو دبئی میں سخت بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

ابوظہبی میں اتحاد ایئرویز کے دفتر کی طرف سے بھی ایسی ایک ایڈوائزری جاری کی گئی جس میں موسمی پیش گوئی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ مسافر پروازوں کے نئے شیڈول کو خیال میں رکھیں۔

دوسری جانب دبئی پولیس نے طوفانی بارش کی وجہ سے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیے ہیں کہ وہ گھروں پر موجود رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اسی طرح ڈرائیونگ بھی احتیاط کے ساتھ کریں۔

متحدہ عرب امارات کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بھی اسی طرح کے الرٹ جاری کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں