سعودی آرامکو کے تحت کشتیوں کوایندھن کی فراہمی کے پہلے میرین اسٹیشن کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

توانائی اورکیمیکلزکے شعبے کی دُنیا کی صف اول کی مربوط کمپنی سعودی عرب ’آرامکو‘ نے اپنا پہلا سمندری آئل اسٹیشن "آرامکو میرین" کھولنے کا اعلان کیا۔ یہ سعودی ’آرامکو‘ اسٹیشنز کے برانڈ کی نئی شناخت کا ثبوت ہے۔ بحیرہ احمر کے ساحل پرجدہ یاٹ کلب میں کشتیوں کو ایندھن کی سپلائی کا اسٹیشن ایک ایسے وقت میں قائم کیا گیا ہے جب دوسری جانب ممالک میں فارمولہ 1 میں سعودی گرینڈ پرائز مقابلہ جاری ہے۔

سعودی ’آرامکو میں ہیومن ریسورسز اینڈ سپورٹ سروسز کے ایگزیکٹو نائب صدر نبیل الجامع نے آرامکو میں ریٹیل کے نائب صدر زیاد الجریفانی اور مارکیٹنگ سروسز کے سی ای او احمد سلیمان کی موجودگی میں "آرامکو میرین" اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

یہ اسٹیشن مقامی اور بین الاقوامی صارفین کی خدمت کرے گا ڈیزل اور پٹرول پروڈیوسروں کو سہولت کرے گا۔ اس اسٹیشن کی آپریٹنگ صلاحیت سالانہ 65 ملین لیٹر سے زیادہ ہے۔

اس موقع پر سعودی ’آرامکو‘ میں مصنوعات اور صارفین کے لیے کاروباری شعبے کے ایگزیکٹو نائب صدر یاسر مفتی نے کہا کہ "سعودی آرامکو مختلف جدید سہولیات کی تعمیر میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ جدید اور مربوط سروس سسٹم کی تعمیر کے لیے مملکت کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔

یہ بات قابل غورہے کہ جدہ یاٹ کلب کارنیش فارمولا 1 ریسنگ سرکٹ کے ساتھ واقع واٹر فرنٹ کے نظارے کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے۔ اس میں بحیرہ احمرکے ساحل پرکشتیوں اور یاٹ کے لیے پہلا مرین سینٹر شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں