سعودی عرب کے علاقہ جازان میں ڈرونز کی نقل و حرکت سے آگاہ ہیں: برطانوی میری ٹائم کمپنی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی میری ٹائم سکیورٹی فرم 'ایمبری' نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے علاقے جازان کے شمال مغرب میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ ہے۔ 'ایمبری' نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ اس کے علم میں ہے کہ 135 سمندری میل کے فاصلے پر فضا میں ڈرونز چلائے گئے ہیں۔

واضح رہے ان دنوں مشرقی وسطیٰ کے پانیوں میں امریکہ اور اس کے اتحادی غیر معمولی طور پر چوکس ہیں۔ حوثیوں کے حملوں میں حالیہ دنوں میں نقصان دہ شدت آئی ہے جس کے نتیجے میں پہلے برطانیہ کا ایک جہاز میزائل حملوں کا نشانہ بن کر سمندر میں ڈوب گیا۔ بعد ازاں یونان کے ایک جہاز کو نشانہ بنا کر تین ملاحوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا گیا۔

حوثیوں کے حملے مسلسل ہو رہے ہیں، آئندہ دنوں ان کا دائرہ بڑھتا ہے یا نہیں۔ تاہم امریکہ نے غزہ کے نزدیک ایک بحری اڈہ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کا مقصد غزہ کے لوگوں کی امدادی سرگرمیوں میں امریکی بحریہ کو شامل کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں