جوہری ایران

تہران پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے یورپی ایرانی مذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جوہری معاہدے کے مذاکرات کے لیے یورپی رابطہ کار اینریک مورا نے بتایا ہے کہ انھوں نے ایران کے چیف مذاکرات کار علی باقری کنی کے ساتھ مشترکہ جامع منصوبہ بندی کے فریم ورک کے اندر تہران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ دوحہ میں باقری کنی کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے غزہ جنگ کی علاقائی جہت اور متعدد دو طرفہ امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی جوہری پروگرام اس کے اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنا، یہاں تک کہ تہران اور چھ بین الاقوامی طاقتوں نے 2015ء میں اس سلسلے میں ایک معاہدہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکہ نے 2018ء میں ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی جس کے بعد یہ معاہدہ معطل ہو گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں