فلسطین اسرائیل تنازع

جنگ بندی کے لیے امریکہ نے نئی تجویز پیش کی ہے: حماس ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فلسطینی تنظیم [حماس] کے ایک ذریعے نے العربیہ کو بتایا کہ اسرائیلی فریق کو ایک امریکی تجویز پیش کی جائے گی جس میں مثبت اور منفی پہلو شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ امریکی تجویز میں امدادی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنا، ہسپتالوں اور بیکریوں کی تعمیر نو اور بجلی کی بحالی شامل ہے۔ واشنگٹن نے تجویز پیش کی کہ اسرائیل اور حماس قیدیوں، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو رہا کرنے کا عہد کریں۔

امریکی تجویز میں جنوبی غزہ سے اس کے شمال میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی بہ تدریج واپسی کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس پر ماہ رمضان سے قبل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو روکنے کا الزام عائد کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے کہا کہ فوج زیر حراست افراد کی واپسی کے لیے غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

اسی حوالے سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کم ہوتی امیدوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے اپنے امریکی ہم منصب ولیم برنز سے ملاقات کی اور ایک معاہدے پر بات چیت کی جو یرغمالیوں کی رہائی کا باعث بنے گی۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے ایک عارضی فلوٹنگ پیئر قائم کرنے کے لیے امریکی فوج کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ فوج کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد مکمل طور پر اسرائیلی معائنے اور نگرانی کے بعد طے پہنچائی جائے گی۔

امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے حماس کے رہ نما حسام بدران کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ کو روکنے کی خواہش مند ہے۔ اسرائیل کے ساتھ وسیع خلیج اب بھی ایسے وقت میں موجود ہے جب مذاکرات کار دوبارہ جنگ بندی کی بات چیت شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

حماس کے رہ نما حسام بدران نے عندیہ دیا کہ اگر جلد معاہدہ نہ ہوا تو مغربی کنارے اور یروشلم میں بدامنی بڑھے گی۔

سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ کی پٹی مسلسل اسرائیلی بمباری کی زد میں ہے۔ اسرائیلی بمباری میں اب تک 30,800 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں