مصر میں پہلی ڈبل ڈیکر الیکٹرک ٹرین میں اور کیا سہولیات ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں پہلی بار ایک ڈبل ڈیکر ٹرین سروس متعارف کرائی گئی ہے۔اس ٹرین کا اعلان مصر میں سرنگوں کی قومی اتھارٹی نے کیا تھا۔

سامان اور مسافروں کی نقل و حمل کے لیے DESIRO ٹرین تیز رفتار ٹرین منصوبے کے اندر تیار کی جانے والی دوسری قسم کی ریل گاڑی ہے۔ یہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ یہ مصر کے لیے بنائی گئی تھی اور اس کا جرمن شہر کریفیلڈ میں تجربہ کیا گیا تھا۔

ہائی اسپیڈ ٹرین پروجیکٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل احمد فاروق نے پریس بیان میں انکشاف کیا کہ ہائی اسپیڈ الیکٹرک ٹرین کا آزمائشی آپریشن اس سال کے آخر میں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی ٹرین عوام اور مسافروں کو بہترین سہولیات اور خدمات فراہم کرےگی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تمام گورنریوں کے ترقیاتی منصوبے سے گذرے گی۔ ڈبل ڈیکر ٹرین مسافروں کی آمدورفت کے لیے بہتر سروس مہیا کرے گی۔

انہوں نےواضح کیا کہ تیز رفتار الیکٹرک ٹرین نیٹ ورک کی پہلی لائن عین سخنہ سے مرسا مطروح تک پھیلی ہوئی ہے۔ دوسری لائن فیوم بینی سویف سے ابو سمبل تک اور تیسری لائن قنا سے صفاجا تک پھیلی ہوئی ہے۔

اس سال کے آغاز میں مصری وزارت ٹرانسپورٹ اور مواصلات نے ایک ڈیل حاصل کی جس میں تیز رفتار الیکٹرک ٹرینیں شامل ہیں۔

اس معاہدے میں ڈیسیرو ایچ سی ٹرین شامل ہے۔ یہ ایک ڈبل ڈیکر ٹرین ہے اور اپنی نوعیت کی مصرمیں پہلی ٹرین سروس ہے۔

یہ ٹرین جرمن کمپنی سیمنز موبلٹی نے تیار کی ہے۔ اسے کل 94 علاقائی ٹرینوں کے حصے کے طور پر درآمد کیا گیا ہے جو برقی لائنوں پر چلیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ ڈبل ڈیکر ٹرین کی سب سے اہم خصوصیات یہ ہیں کہ اس کی آپریشنل رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔ اس میں 849 مسافروں کے ایک وقت میں سفر کی گنجائش موجود ہے۔ ٹرین میں چوبیس ’سی سی ٹی وی‘ کیمرے نصب ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں