رمضان کے موقع پر شاہ سلمان کی ہدایت پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی، رہائی کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ’سرکاری حق‘ کے زمرے میں قید افراد کی رہائی کا عمل کا شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر ایوان شاہی سے ایسے قیدیوں کو رہائی دی جاتی ہے جو سرکاری حق کی مد میں سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے قیدیوں کی رہائی اور ان کے گھروں میں واپسی کے امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا’ خادم حرمین شریفین کے اس ہمدردانہ اور انسان دوست فیصلے سے رہا ہونے والے افراد کے دلوں پر گہرا اثر پڑے گا۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں