غزہ میں سمندری راستے سے امداد حماس کے خاتمے میں مدد دے گی: گیلنٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی پٹی کے ساحل کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کو امریکہ کی طرف سے قائم کردہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد فراہم کرنے کا منصوبہ حماس کی حکمرانی کے خاتمے میں مدد کرے گا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گیلنٹ نے اتوار کو مزید کہا کہ آپریشن کا مقصد آبادی کو براہ راست امداد فراہم کرنا ہے اور اس طرح غزہ میں حماس کی حکمرانی کے خاتمے کو جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل سمندری راستے سے امداد فراہم کرے گا اور اسرائیل کے ساتھ امریکہ سلامتی اور انسانی ہمدردی کے پہلوؤں پر تعاون کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے درآمد کی جانے والی اشیا امریکی امداد کی صورت میں لائی جائیں گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سامان یہاں ان لوگوں تک پہنچ جائے جنہیں ان کی ضرورت ہے ناکہ کہ ان لوگوں کو ملے جنہیں ان کی ضرورت نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں