میں اپنے ملک کے مستقبل کا ذمہ دار ہوں،بائیڈن نہیں، ہماری گردنیں داؤ پر ہیں:نیتن یاھو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے قریبی اتحادی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کا اظہار دونوں لیڈروں کے ایک دوسرے کے حوالے سے بیانات سے ہوتا ہے۔

"ہماری گردنیں داؤ پر لگی ہیں"

امریکی صدر جوبائیڈن کی تنقید کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن نے کہا کہ جو بائیڈن اسرائیل کی مدد کرنے سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مستقبل کی ذمہ داری ہمارے ذمے ہے اورہم اس کے مستقبل کےذمہ دار ہیں جوبائیڈن نہیں۔

نیتن یاہو نے امریکی "فاکس نیوز" نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "میں اپنے ملک کے مستقبل کا ذمہ دار ہوں بائیڈن نہیں۔"

نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی تنقید کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہماری گردنیں داؤ پر لگی ہیں۔ ان کا اشارہ غزہ کی محصور پٹی میں زمینی مشکل صورتحال اور مختلف محاذوں پر اسرائیل کو درپیش مشکلات کی طرف تھا۔

یاھو نے دعویٰ کیا کہ ان کی افواج حماس پر مکمل فتح حاصل کرنے اور اس کے قائدین کو ختم کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تل ابیب نے حماس کے اہلکار نمبر ایک، دو تین اور چار کو راستے میں ہی قتل کردیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیلی انتظامیہ کے درمیان غزہ جنگ کی وجہ سے تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں