مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر قدغنیں،اسرائیل صورت حال کو دھماکہ خیز بنارہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے رمضان المبارک میں بھی مسجد اقصی اور یروشلم میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل صورت حال کو دھماکہ خیزی کی طرف دھکیل رہا ہے ۔ ایمن صفادی نے اس امر کا اظہار پیر کو پہلے روزے کے موقع پر کیا ہے۔

اردنی وزیر خارجہ کے ان خیالات کو سرکاری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ان کا ملک اسرائیل کی طرف سے پابندیاں لگانے کے اعلان کو مسترد کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا اسرائیل کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران بھی مسلمانوں کے مسجد اقصی میں داخلے کو روکنے کے اقدامات اور مسلمانوں پر پابندیاں عبادات پر پابندیاں لگانا ہے۔ جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں