ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں عمرہ زائرین کی آمد رفت کے لیے دروازے مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی جنرل ایڈمنسٹریشن اتھارٹی نے ماہ صیام 1445ھ کے بابرکت ایام میں کے آغاز کے ساتھ عمرہ زائرین کی آمد کے لیے مسجد الحرام میں متعدد دروازے مختص کیے ہیں۔ یہ اقدام حرمین شریفین کی نگرانی اور زائرین کی سہولت کے ذمہ دار دوسرے اداروں کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

زائرین کنگ عبدالعزیز گیٹ، کنگ فہد گیٹ، عمرہ گیٹ، اور السلام گیٹ کے علاوہ گراؤنڈ فلور کے گیٹ نمبر85-93 ،اجیاد کے گیٹ 88 کی سیڑھیوں اور اجیاد پل، شبیکہ سیڑھی 65-66، کنگ فہد سیڑھی 91 سے داخل ہو سکتے ہیں۔

گیٹ 92 کی سیڑھی،گیٹ 84 کی سیڑھی نیز فیریز۔ سائیڈ 78 - 80 کو زائرین کے باہر نکلنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ سیڑھی 74،71 - 73 - 85 - 88، کنگ فہد سیڑھیاں، دروازے 75 - 77 اور 81 - 83 اور شبیکہ سیڑھیاں ہنگامی صورتوں کے لیے مختص ہیں۔

اس کے علاوہ گراؤنڈ فلور پر کنگ عبدالعزیز گیٹ، کنگ فہد گیٹ، عمرہ گیٹ، اور الزبیر گیٹ، اجیاد پل، شبیکہ پل، عثمان برج، پہلی منزل پر کنگ فہد ایلیویٹرز، الارقم سٹیئر وے لفٹ، عمرہ گیٹ ایلیویٹرز، اجیاد سیڑھی کی لفٹیں، اور دوسری منزل پر مروا سیڑھی کی لفٹیں معذور افراد کے لیے مختص ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں