غزہ پر بمباری، جنین پرچھاپے، حماس کی جنگ بندی کی پیشکش تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

حماس نے بے گھر ہونے والوں کی بتدریج واپسی کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی کی توسیع کے لیے بین الاقوامی پیشکش موصول ہونے کی تردید کی ہے۔حماس نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ایک وفد ثالث ممالک کے ساتھ اس پیشکش کی تفصیلات پر بات کرنے کے لیے قاہرہ جا رہا ہے۔

تحریک حماس کے رہ نما محمد نزال نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں لیکن حماس کی جانب سے جنگ روکنے کے اصرار کی وجہ سے وہ ناکام ہو رہے ہیں۔

عارضی جنگ بندی

نزال نے مزید کہا کہ اسرائیل عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے اسرائیل کی تجویز کو حماس نے مسترد کردیا ہے۔غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی موجودگی بے گھر ہونے والوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کو روکتی ہے اور انسانی امداد کی آمد میں رکاوٹ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حماس کے رہ نماؤں کے موقف میں تبدیلی سے سنجیدہ مذاکرات کی طرف منتقلی ممکن ہو سکتی ہے۔ حکام نے وضاحت کی کہ حماس کو احساس ہے کہ اسے اگلا قدم اٹھانا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل یہ جاننے کے لیے حماس کے سرکاری جواب کا انتظار کر رہا ہے کہ آیا وہ پیرس فریم ورک معاہدے کی بنیاد پر مزید سنجیدہ مذاکرات کی طرف جانے کے لیے تیار ہے یا نہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت کم از کم چھ ہفتوں کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی کے لیے کام جاری رکھے گا۔

بلنکن نے مزید کہا کہ امن ممکن ہے لیکن یہ ضروری اور فوری بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا کہ امن اور عقیدہ کی آزادی تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے تمام لوگوں جوملنی چاہیے۔

محاذ جنگ کی پیش رفت میں فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنگ کے 159 ویں دن غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری میں آج بدھ کو مزید متعدد فلسطینی بچے اور خواتین جاں بحق ہوگئے۔

جینن میں اسرائیل کی نئی دراندازی

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ غزہ شہر کے شمال میں واقع الدرج محلے میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے جب کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق ہوگئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کے کیمپ پراسرائیلی فوج کے نئے حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

ایک اسرائیلی فوجی دستے نے خلیل سلیمان سرکاری ہسپتال کی طرف پیش قدمی کی اور ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سامنے کھڑے شہریوں کے ایک گروپ پر براہ راست فائرنگ کی۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے آدھی رات کے بعد مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کے کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں مسلح افراد نے انہیں پیش قدمی سے روکنے کی کوشش کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں