لبنان: حزب اللہ پرپانچ ماہ میں اسرائیل کے 4500 زمینی و فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پانچ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے ایرانی حمایت یافتی حزب اللہ کے لبنان میں 4500 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ یہ حملے ماہانہ اوسط کے اعتبار سے 900 بنتے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ کے 300 جنگجو ہلاک کیے گئے جبکہ 750 کو زخمی کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی فوج نے اپنے حملوں کو موثر بنانے کے لیے زمینی اور فضائی دونوں طرح کی جنگی قوت کو استعمال کیا ہے۔ فوجی بیان کے مطابق زمین سے زمین پر بھی حملے کیے گئے اور فضا سے زمین پر بھی اہداف لیے گئے۔

ان پانچ ماہ کے دوران جاری رہنے والے حملوں مں اسرائیلی فوج کی کوشش رہی کہ حزب اللہ کے اسلحے کے گوداموں اور عسکری ڈھانچے کو بطور خاص نشانہ بنائے تاکہ اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی جنگی صلاحیت کمزور کی جا سکے اور اس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیا جا سکے۔

اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ پانچ ماہ کے جنگی حملوں مین کامیابی کو اس طرح بھی دیکھا گیا ہے کہ حزب اللہ کے پانچ سینئیر کمانڈر ہلاک کر دیے گئے، نیز جنگجوون کے مختلف مراکز اور راکٹ و میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے حزب اللہ کی صلاحیت کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے کہا کہا ہے کہ یہ 4500 حملے حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں تھے ، جو حزب اللہ نے اسرائیل کے شمال میں اسرائیلی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے لیے کیے تھے۔

واضح رہے منگل کے روز جب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں یہ رپورٹ جاری کی تو اس روز بھی لبنانی سیکیورٹی ذرائع کا مشرقی لبنان میں اسرائیلی حملے سے متعلق بیان سامنے آیا ہے ۔ لبنانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سرحد پراسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے پونے تین سو کے قریب ہے جبکہ لبنانی سویلینز کی تعداد 54 بتائی جاتی ہے۔ درمیان جنگی جھڑپیں تیز ہو گئیں اور ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

واضح رہے سات اکتوبر 2023 کے اگلے ہی روز سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ یہ جھڑپیں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر جاری رہی ہیں۔ تاہم اسرائیل کا جانی نقصان بہت کم ہوا ہے۔ اب تک اسرائیل کے صرف 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 10 اسرائیلی فوجی اور باقی سویلینز تھے۔

اس کے مقابلے میں اسرائیل نے حملے بھی زیادہ کیے ہیں اور اس کے حملوں کے نتیجے میں لبنانی ہلاکتیں بھی کہیں زیادہ ہوئی ہیں۔ یہ مجموعی تعداد 319 ہے۔ زیادہ تر حزب اللہ سے منسلک جنگجو ہلاک ہوئے جن کی تعداد 265 اور سویلینز لبنانیوں کی 54 بتائی جاتی ہے۔ تاہم عام لبنانیوں خواتین اور بچوں کی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں