مکہ میں زائرین کے لیے ٹریفک آپریشنل پلان: ٹریفک ترجمان کی العربیہ سے خصوصی بات چیت

جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ترجمان کے مطابق، ٹریفک امور کے لیے عمرہ سکیورٹی فورسز مکہ اور وسطی علاقے میں سڑکوں، چوکوں اور انڈرپاس نیٹ ورک پر چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ترجمان کرنل منصور الشکرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سکیورٹی فورسز اس سال کے عمرہ سیزن کے انتظام کے لیے واضح آپریشنل پلان کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں مزید کہا کہ عمرہ سکیورٹی فورسز عمرہ زائرین اور حرم مقدس میں آنے والے نمازیوں کو پانچ پارکنگ لاٹوں سے وصول کرنا شروع کرتی ہیں جو کہ شہر کے داخلی راستوں پر واقع ہیں۔ ان میں الشمیسی سٹاپ شہزادہ محمد بن سلمان روڈ پر ، مدینہ روڈ پر النوریہ سٹاپ، الشرائع طائف السیل روڈ پہ، اس کے علاوہ الہدا روڈ سٹاپ اور اللیث سٹاپ ہیں۔ حجاج کرام کے داخلی مقامات کے بعد یہ سٹاپ پھر حرم کے مرکزی علاقے تک جاتے ہیں۔

ٹریفک پلان میں کئی منصوبے شامل ہیں، جن میں سب سے اہم ٹریفک کی نقل و حرکت کو منظم کرنا، حجاج کرام کے لیے پارکنگ کی جگہوں کا انتظام نیز مرکزی علاقے میں ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے علاوہ اسے فعال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا ہجوم جو وقتاً فوقتاً مرکزی علاقے کی طرف موجود رہتا ہے، پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے اندرونی اور بیرونی چھانٹی پوائنٹس کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

عمرہ سیکیورٹی فورسز برائے ٹریفک امور مکہ اور وسطی علاقے میں سڑکوں، چوکوں اور تمام انڈر پاس نیٹ ورکس پر چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ زائرین کی حفاظت اور آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں