سعودی عرب: غیر مجاز طریقے سے فنڈز جمع کرنے والوں کو سزا کا سامنا ہوگا

شاہ سلمان ریلیف سینٹر مملکت سے باہر سے عطیات وصول کرنے اور دینے کا واحد مجاز ادارہ ہے: وزارت داخلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ واحد ادارہ ہے جو سعودی عرب سے باہر عطیات وصول کرنے اور پہنچانے کا مجاز ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ سعودی قوم ایک سخی اور ایثار وقربانی کرنے والی قوم ہے۔ مملکت کی جانب سے آفات سے متاثرہ ممالک کو ریلیف دینے کے لیے عطیہ کی مہمات میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت نے کچھ مجاز عطیہ وصولی کے پلیٹ فارم متعین کیے ہیں جن میں احسان، فرجت اور تبرع جیسےپلیٹ فارمز شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز سرکاری طریقہ کار اور ہدایات کے مطابق عطیات وصول کرتے اور انہیں مستحقین تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی غیر مجاز طریقے سے فنڈز جمع کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی اور سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیان میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ الریاض، مکہ مکرمہ اور الشرقیہ گورنری میں کسی بھی مشکوک فنڈ ریزنگ مہم کے بارے میں 911 ہیلپ لائن نمبر پر جب کہ مملکت کے دوسرے علاقوں سے 999 نمبر پرمجاز حکام کو اس بارے میں مطلع کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں