غزہ میں اسرائیلی جنگ نے اب تک 31553 فلسطینیوں کی جان لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں بتایا گیا یے کہ مجموعی طور پر کم از کم 31553 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے ان ہلاک ہونے والوں میں دوتہائی تعداد فلسطینیوں بچوں اور عورتوں کی ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار میں اب تک کے زخمیوں کی تعداد 73546 بتائی گئی ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کتنے زخمی علاج کی سہولت میسر ہو سکی ہے۔ کیونکہ غزہ میں ہسپتال کی بڑی تعداد بمباری اور حملوں سے تباہ کی جا چکی ہے ۔ جبکہ باقی تھوڑے بہت بچ جانے والوں میں علاج کی سہولیات ناکہ بندی کے باعث ختم ہو چکی ہیں اور تقریبا سبھی ہسپتال ناکارہ ہو چکے ہیں۔

جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 63 فلسطینی شہری ہلاک اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے رفح پر اسرائیلی فوج کے حملے کی باضابطہ منظوری دے دی یے۔ لیکن یہ نہیں واضح کہ رفح پر یہ حملہ کس روز یا کس وقت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں