شام میں دو مقامات پر اسلحہ کے گوداموں پر اسرائیلی فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے آج اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی میزائل حملوں کے نتیجے میں قلمون پہاڑوں میں کم از کم دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

"اسلحہ کی کھیپ نشانے پر"

انسانی حقوق آبزر ویٹری نے مزید کہا کہ دھماکوں کی آوازیں شام کے زمینی طیارہ شکن میزائلوں کے ساتھ سنی گئی ہیں۔ نشانہ بنائے گئے دو مقامات میں سے ایک میں حزب اللہ ملیشیا کے زیر استعمال تھا جہاں ہتھیاروں کی ایک کھیپ موجود تھی۔

’آگ بڑھک اٹھی‘

سیرین آبزرویٹری نے مزید کہا کہ دوسری سائٹ اسی علاقے میں انجینئرنگ بٹالین کے قریب ہے۔ دمشق کے دیہی علاقوں میں قلمون پہاڑوں میں یبرود اور نابیک کے درمیان واقع اس جگہ میں بڑے دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلے بھڑک اٹھے"۔

شام کی وزارت دفاع نے فیس بک پر اطلاع دی کہ گولان کی سمت سے کیے گئے ایک اسرائیلی فضائی حملے نے جنوبی علاقے کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا تاہم شامی فضائی دفاع نے حملہ پسپا کر دیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ فضائی دفاع کچھ میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہا۔ لیکن اس میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں