فلسطین اسرائیل تنازع

عکا پر حملے کے جواب میں اسرائیل کی حزب اللہ کے فوجی کمپاؤنڈ پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے لبنان اوراسرائیل کی سرحد پر بڑھتی کشیدگی کےجلو میں جنوبی لبنان پر اسرائیل نے نے تازہ بمباری کی جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس کے طیاروں نے رات کے وقت خیام کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک فوجی کمپاؤنڈ پر بمباری کی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بمباری عکا شہر کی جانب فائرنگ کی کارروائیوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گذشتہ رات اسرائیلی طیاروں نے کفر کلا کے علاقے میں حزب اللہ کی ایک آبزرویشن پوسٹ پر بمباری کی۔ اسی وقت اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے ’المیسات‘ کے علاقے میں خطرے کو دور کرنے کے لیے گولہ باری کی۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق گذشتہ رات بھی لبنان سے غجر اورہاردو کے علاقوں کی طرف متعدد فائرنگ کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا اور اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کے ذرائع کا جواب دیا۔

ہفتے کے روز لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ "دشمن کے جنگی طیاروں" نے صبح کے وقت صور طیر حرفا قصبے میں ایک غیر آباد مکان پر بمباری کی جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جب کہ اس کے آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے ناقورہ قصبے کے مضافات، جبل اللبونہ اور علما الشعب پر بھی بم باری کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں