فلسطین اسرائیل تنازع

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مقبوضہ کنارے میں اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ایک اور فلسطینی شہری کو بندوق بردار حملہ آوار قرار دے کر قتل کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ بندوق بردار فلسطینی ایک یہودی بستی پر حملہ کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا اسی دوران اسرائیلی فوج نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

اسرائیل فوج کے مطابق اس بندوق بردار نے یہودی بستی کی طرف فائرنگ کی تھی۔ اس نے یہ فائرنگ الخلیل کے مقامی فلسطینی قبر ستان سے متصل یہودی آبادی پر کی تھی۔ اسرائیلی ٹی وی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے ایک شخص قبرستان میں کھڑا ہے اور فائرنگ کر رہا ہے۔

تاہم اس واقعے کے بارے میں فلسطینی حکام کی طرف سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اسرائیل کی غزہ جنگ کے دوران اضافہ ہو چکا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی فوج مسلمانوں کے خلاف متحرک ہو رہی ہے۔ تاکہ مسجد اقصی تک فلسطینیوں کے پہنچنے کا راستہ روکا جا سکے۔اس سلسلے میں مغربی کنارے میں فوجی چوکیاں، گشت اور نفری و نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں