جدہ کارنیش رمضان کی رونق افروز شاموں اور روشنیوں سے جگمگا اٹھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کے بعد سے جدہ کارنیش نے بڑی تعداد میں خاندانوں، سیاحوں اور زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یہ علاقہ جنوبی گورنری کے شمال سے جنوب تک پھیلے ہوئے ساحل سمندر کی وجہ سے اپنے اندر ایک خاص کشش رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے خاندانوں اور دوستوں کے ہمراہ یہاں پر روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس کےدلکش ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

جدہ کارنیش میں رمضان المبارک کے دوران خاص گہما گہمی دیکھی جاتی ہے۔ سیاحتی سہولیات کی طرف سے منعقد ہونے والی تقریبات اس کے اگلے حصے پر کارنیش میں منعقد کی جاتی ہیں۔ جدہ کارنیش کو رمضان کے دوران خصوصی طور پر سجایا جاتا ہے۔ رنگا رنگ روشنیوں، آتش بازی، مقدس مہینے کی آمد کی خوشی میں روایتی تقریبات، ہر شام کو کارنیش پر افطار پارٹیاں اس کی رونق کو دوبالا کردیتی ہیں۔

ہر سال رمضان المبارک کے دوران جدہ کے لوگوں کے رسم و رواج کے مطابق غروب آفتاب سے پہلے کورنیش کا رخ کرتے ہیں۔ سمندر کے سامنے غروب آفتاب کا نظارہ کرتے ہیں اور پھر کھلی فضا میں روزہ افطار کرتے ہیں۔ رمضان کے ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور روحانی احساسات جذب کرتے ہیں۔

جدہ میں رمضان کی کچھ سرگرمیاں
جدہ میں رمضان کی کچھ سرگرمیاں

رمضان کا ماحول

کارنیش کی تقریبات کے علاوہ جدہ کی خاصیت عام طور پر اس کے منفرد رمضان ماحول اور بہت سی رمضان تقریبات اور سرگرمیوں کی وجہ سےبھی ہے جو پورے مہینے میں خاندانوں، سیاحوں اور زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ تاریخی جدہ میں (البلد) کی سرگرمیوں میں سے "رمضان سیزن" کی سرگرمیاں شامل ہیں جو ایک شاندار ثقافتی، فنکارانہ اور تاریخی تجربہ پیش کرتی ہیں۔اس میں اپنے قدیم محلوں میں ورثے کو اجاگر کرنے کے علاوہ خصوصی گروپون کے ذریعہ پیش کردہ آرٹ کی نمائشیں، عجائب گھر، کیفے ۔ رمضان شاپس اور ورکشاپس شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کے علاوہ مشہور رمضان ڈشز فروخت کرنے والے اسٹالز بھی لگائے جاتے ہیں جو مختلف ثقافتی مصنوعات پیش کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں