غزہ پر اسرائیل کا زمینی حملہ ، اب تک 250 فوجی مارے جا چکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ میں لڑی جانے والی اب تک کی اسرائیلی زمینی جنگ میں 250 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان ہلاکتوں سے متعلق فوج کی ویب سائٹ پر پیر کے روز باضابطہ بتایا گیا ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ 249 کی ہلاکت اتوار کے روز تک ہوئی تھی۔ جبکہ 250 واں اسرائیلی فوجی الشفاء ہسپتال پر ہونے والے حملے میں مارا گیا ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال پر حملہ کیا ہے۔ ہسپتال میں بہت سے زخمی اور بےگھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے ہسپتال پر بمباری کی اور بعدازاں ٹینکوں کے ذریعے ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔

الشفاء ہسپتال پر اسرائیلی حملہ صبح سویرے سورج نکلنے سے پہلے ہی کیا گیا جبکہ پہلے ہی رفح پر موجود فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی بمباری کے خطرات موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں