سعودی عرب: ام القریٰ یونیورسٹی کی دو طالبات ٹریفک حادثے میں جاں بحق، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ میں فورتھ رنگ روڈ پر گذشتہ روز ہونے والے ایک دردناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ام القریٰ یونیورسٹی کی دو طالبات جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کے مطابقک کل سہ پہر مکہ مکرمہ کے فورتھ رنگ روڈ پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ام القریٰ یونیورسٹی الزاہر برانچ کی متعدد طالبات بس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئیں۔

معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی یونیورسٹی میں طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس فراہم کرتی ہے۔

مجاز حکام نے حادثےکے فوری بعد ضروری طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے حادثے کے حالات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ام القریٰ یونیورسٹی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ "X" پلیٹ فارم پر ام القریٰ یونیورسٹی کے چیئرمین کی جانب سے تعزیتی پیغام شائع کیا ہے۔ انہوں نے فوت ہونے والی طالبات کے اہلخانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی طالبات کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔

دوسری جانب مقدس دارالحکومت [مکہ معظمہ] میں محکمہ ٹریفک نے "X" پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں بتایا کہ گاڑی کو حادثہ بارش کی وجہ سے پیش آیا جب گاڑی سڑک پر چلتے ہوئے بارش کے پانے میں پھسل کر سڑے سے باہر نکل گئی تھی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق اور حادثے میں دو طالبات جاں بحق اور دو زخمی ہوگئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں