فلسطین اسرائیل تنازع

پارلیمانی تنازعہ کے بعدمسئلہ فلسطینں کے دوریاستی حل کے حق میں ووٹنگ مؤخرہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

کینیڈا کی پارلیمان میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حق میں ووٹنگ پیر کے روز اس وقت اچانک مؤخر کرنا پڑ گئی جب پارلیمان میں کئی ارکان کی طرف سے اس کی زبان کے معاملے کو ایشو بنایا گیا اور کہا گیا کہ وہ اس پر ابھی مزید بحث کرنا چاہتے ہیں۔ یہ مطالبہ حکمران لبرل جماعت کے ارکان کے درمیان اس مسئلے پر اختلاف کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ بنیادی طور پر یہ قرار داد بائیں بازو کے خیالات کی حامی 'این ڈی پی' مگر پارلیمان میں نسبتا چھوٹی جماعت کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔

بائیں بازو کی یہ جماعت جسٹن ٹروڈو کی لبرل خیالات کی حامل جماعت جسٹن ٹروڈو کی حامی ہے اور ان کے اقتدار میں ان کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔ مگر اس معاملے پر چاہتی ہے کہ حکومت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حق میں قرار داد منظور کرائے۔ 'این ڈی پی' جسٹن ٹروڈو کی حکومت کو غزہ میں اسرائیلی جنگ کے بارے میں موثر کردار ادا نہ کرسکنے میں ناکام دیکھتی ہے۔

واضح رہے چند دن پہلے ہی کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کو غیر مہلک ہتھیاروں کی فراہمی جنوری سے روک رکھی ہے۔ تاہم کینیڈا نے غزہ میں اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت میں کمی نہیں کی ہے۔

پیر کے روز حکمران جماعت اور اس کی حمایت کرنے والی بائیں بازو کی جماعت نے پس پردہ باہمی تبادلہ خیال بھی کیا۔ جس میں قرار داد کے الفاظ کو اس بات پر چھوڑ دیا ک گیا کہ یہ بین الاقوامی برادری پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ دو رہاستی حل کے بارے میں مطالبہ کرے۔ ابتدائی طور پر قرار داد میں مطالبہ کیا گیا تھا کینیڈا دو ریاستی حل کو اپنے سرکاری موقف کے طور پر اختیار کرے۔ اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کا فوجی و تجارتی لین دین بندکیا جائے۔

لیکن گروپ سیون میں سے کسی بھی ملک نے باقاعدہ طور پر اسے اختیار نہیں کیا ہے۔ مگر حکمران جماعت کے ارکان میں سے بعض کے علاوہ حزب اختلاف کے ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ابھی اس قرار داد پر بحث کرنا چاہتے ییں۔ کیونکہ یہ تبدیل شدہ الفاظ کی اطلاع انہیں پہلے سے نہیں تھی۔ اس لیے ووٹنگ کو موخر کیا جائےاور انہیں اس پر مزید غور اور بحث کے لئے وقت دیا جائے۔ اس موقف کے سامنے آتے ہی ووٹنگ کو موخر کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ دوبارہ کب ووٹنگ کرائی جائے گی

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں