ریاض: آپس میں لڑنے والے نو پاکستانی اور فلپائنی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ریجن پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے نو غیرملکیوں کو آپس میں لڑنے اور جھگڑے پر گرفتار کیا۔

پبلک سکیورٹی نے (ایکس) پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ جن رہائشیوں کو گرفتار کیا گیا ان مین پاکستانی اور فلپائنی تارکین وطن شامل ہیں۔ انہیں ایک ویڈیو میں لڑتے دیکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ ریاض میں ایک گروپ کی ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈی پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے آپس میں لڑنے والے گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں