مسجد نبوی ﷺ میں روزانہ 3000 سے زائد افطار دستر خوان پانچ منٹ میں کیسے سمیٹے جاتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی کی نمائندہ ڈس انفیکشن ایجنسی رمضان کے مقدس مہینے میں افطاری کے امور کو منظم کرتی ہے۔ اس میں مسجد نبوی ﷺ میں افطاری کے وقت بچھائے گئے دسترخوانوں کو مختصر وقت میں سمیٹنا بھی شامل ہے۔

مسجد نبویﷺ میں دسترخوان سمیٹنے کا عمل
Advertisement

مسجد نبوی ﷺ کے ڈس انفیکشن ڈپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری محمد معیض العمری نے سعودی پریس ایجنسی [ایس پی اے] کو بتایا کہ مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان روزانہ 3000 سے زیادہ افطار دسترخوان صرف پانچ منٹ میں سمیٹے جاتے ہیں۔ اس موقعے پر کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد 450 سے زیادہ ہے۔ انہیں پانچ منٹ کے اندر اندر 180 کنٹینرز میں ہٹا دیا جاتا ہے۔

العمری نے وضاحت کی کہ دسترخوان پر موجود فاضل اشیاء کو مسجد نبویﷺ کے باہر نمازیوں کو تکلیف پہنچائے بغیر ٹھکانے لگا دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں