اسرائیل :امریکہ سےملنےوالےاسلحےسےمتعلق امریکی دفترخارجہ میں ایک تحریری یقین دہانی جمع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل کی طرف سے بدھ کے روز امریکہ کے دفتر خارجہ میں ایک لکھی ہوئی یقین دہانی جمع کرائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس یقین دہانی جمع کرانے کا مقصد یہ ہے کہ امریکہ سے اسرائیل کو ملنے والا اسلحہ امریکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق استعمال ہو رہا ہے اور اس سے کوئی غیر قانونی کام نہیں لیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے یقین دہانی جمع کرانی کی تصدیق امریکی حکام نے بھی کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں اسرائیل کے پاس اتوار کے دن تک کی مہلت تھی کہ وہ یقین دہانی پر مبنی دستاویز جمع کرائے۔ اس بارے میں امریکی دفتر خارجہ ماہ مئی تک رپورٹ مرتب کر کے کانگریس کو بھجوائے گا۔ آیا امریکہ سے بھیجا گیا اسلحہ اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تو استعمال نہیں کیا۔
واضح رہے امریکی صدر جوبائیڈن نے پچھلے ماہ سیکیورٹی امور سے متعلق ایک نئی یاددہانی جاری کی ہے۔ یہ یاددہانی ان ملکوں کے لیے ہیں جو امریکی اسلحہ استعمال کرتے ہیں وہ بتائیں کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اسلحہ استعمال کر رہے ہیں یا خلاف ورزی کرتے ہوئے۔

تاہم اس بارے میں ابھی جانکاری نہیں ہوئی کہ یہ یادہانی بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے جنوبی افریقہ کی درخواست پر جاری کیے گئے حکم کے بعد ضروری سمجھی گئی یا اس کا تعلق امریکی پالیسی میں زبانی کلامی ہونے والی قدرے تبدیلی سے ہے۔ اسرائیلی جواب کی بنیاد پر دفتر خارجہ اپنی رپورٹ کانگریس کو دو ماہ تک ماہ مئی میں بھیجے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں