سعودی عرب دنیا کا پہلا "ڈریگن بال" پرمبنی تھیم پارک بنائےگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے آج جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ مملکت میں میں مزاحیہ کتابوں، فلموں اور ویڈیو گیمز کی ڈریگن بال سیریز کے آئیڈیا پر مبنی دنیا کا پہلا تفریحی پارک بنایا جائے گی۔

کمپنی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ پارک جو کہ مارشل آرٹس کے افسانوی کھلاڑی گوکو اور اس کے دوستوں کی دنیا کے گرد گھومتا ہے، ریاض کے قریب قدیہ انویسٹمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہوگا۔

ڈریگن بال سیریز نے 1984 میں جاپانی مزاحیہ میگزین ویکلی شونن جمپ میں کہانیاں شائع کرنا شروع کیں۔

ڈریگن بال سیریز نے 1984 میں جاپانی مزاحیہ میگزین ویکلی شونن جمپ میں کہانیاں شائع کرنا شروع کیں۔
ڈریگن بال سیریز نے 1984 میں جاپانی مزاحیہ میگزین ویکلی شونن جمپ میں کہانیاں شائع کرنا شروع کیں۔

پانچ لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والے اس منصوبے میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کے علاوہ ڈریگن بال سیریز سے متاثر سات علاقوں میں سیاحتی مقامات اور پرکشش پوائنٹش شامل ہوں گے۔

ڈریگن بال سیریزنے فلموں، ویڈیو گیمز اور ٹیلی ویژن سیریزمیں تبدیل ہونے سے پہلے 1984ء میں جاپانی مزاحیہ میگزین ویکلی شونن جمپ میں کہانیاں شائع کرنا شروع کیں جو 80 سے زائد ممالک میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

اس کے مصنف ایک جاپانی منگا مصنف، اکیرا توریاما اس ماہ کے شروع میں 68 سال کی عمرمیں انتقال کر گئےکو دُنیا بھر کے مداحوں کو یادگاری تقریبات اور یادگاروں کے ساتھ الوداع کہا گیا۔

سعودی عرب کی تیل اور گیس پرمنحصر معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں میں متعدد بڑے تفریحی منصوبوں کا قیام شامل ہے۔ قدیہ پراجیکٹ امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈزنی ورلڈ کے سائز سے دوگنا زیادہ جگہ پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس میں سکس فلیگ تفریحی پارک بھی شامل ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں