متحدہ عرب امارات کے سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے جمعہ کو ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اماراتی سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اسپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اسپیکر نے اماراتی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے درینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہیں ۔ پاکستان علاقائی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ وسیع بنیادوں پر تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان-عرب امارات فرینڈ شپ گروپس کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نےیو اے ای کی اسپیکر آف پارلیمنٹ کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کے معاشی اور اقتصادی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پاکستان کی پارلیمان دوطرفہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اماراتی سفیر نے کہا کہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں شانہ با شانہ کھڑے ہیں۔پاکستان میں معاشی مواقع موجود ہیں جس سے اماراتی سرمایہ کار استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کی افرادی قوت انتہائی ماہر اور قابل ہے یو اے ای کی ترقی میں پاکستان کی افرادی قوت کا کردار قابل رشک ہے، اماراتی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ ہم آہنگی میں آضافہ ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں