کویتی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے وزیراعظم الشیخ ڈاکٹر محمد صباح آل سالم الصباح نے گذشتہ روز سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی وزیر اعظم کے مملکت کے دورے کاخیر مقدم کیا اور کہا ان کا یہ دورہ اپنے دوسرے وطن کے مترادف ہے۔ کویتی وزیراعظم نے اپنے ساتھ آئے وفد کا مملکت میں والہانہ استقبال کرنے پران کا شکریہ دا کیا

کویتی وزیر اعظم کا زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں وسیع تر افق کی طرف لے جانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس سے قبل تیس جنوری کو امیر الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح 30 ریاض کا دورہ کیا تھا۔

ولی عہد اور کویتی وزیراعظم کی ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات اور اسے مضبوط اور ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں