مسجد حرام میں وہیل چیئرز کہاں کہاں موجود ہیں،نقشہ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آج ہفتے کے روز سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ان مقامات کا نقشہ شائع جاری کیا ہے جہاں مسجد الحرام میں ضرورت مند معتمرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے وہیل چیئر دستیاب ہیں۔

وزارت حج ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر کہا کہ ضرورت مند حاجیوں اور معذوروں، بزرگوں اور بیماروں کی سہولت کے لیے وہیل چیئر ایک سے زیادہ جگہوں پر دستیاب ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ مسجد حرام میں پش گاڑیاں مشرقی اسکوائر ،باب علی اسکوائر، مغربی اسکوائر ،الشبیکہ پل اور جنوبی اسکوائر ،اجیاد اسکوائر میں دستیاب ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں