سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران فنڈ ریزنگ کے تحت 338 ملین ڈالر کی رقم جمع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں خیراتی کاموں کے لیے قائم پلیٹ فارم کے تحت رمضان کی پانچ تاریخ سے اب تک 338 ملین ڈالر یعنی 1.268 ریال کی خطیر رقم جمع کی گئی ہے۔ مملکت میں بھلائی کے کاموں کے لیے جمع کیے جانے والی رقم کو 'احسان' کے نام سے شروع کیے گئے پروگرام کے تحت جمع کیا گیا ہے۔

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سلسلے میں پہلے روز بالترتیب 40 ملین سعودی ریال اور 30 ملین سعودی ریال جمع کرائے ہیں۔

'احسان' پروگرام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رمضان کے پہلے دس دنوں میں 3148205 عطیات جمع ہوئے ہیں۔ اس سے 1.26 ملین افراد کو فائدہ ہوا اور یہ رقم ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، سماجی بھلائی کے کاموں، صحت، خوراک اور مکانات کی تعمیر کے لیے خرچ ہو رہی ہے۔

پورے رمضان المبارک کے دوران 'احسان' پروگرام کے تحت عطیات جمع کرنے کی یہ مہم جاری رہے گی اور مسلمانوں کی اس سلسلے میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

واضح رہے 'احسان' پروگرام کے پلیٹ فارم سے انفرادی عطیات کے علاوہ کمپنیوں، اداروں اور ڈونر ایجنسیوں کی طرف سے بھی عطیات دینے کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ 'احسان' پروگرام کو فعال رکھنے اور مفید تر بنائے رکھنے کے لیے حکومت کی 13 ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم ہے جو اس کے امور کی نگرانی کرتی ہے۔ جب سے یہ پلیٹ فارم تشکیل پایا ہے اس نے 6.3 ارب سعودی ریال کے عطیات وصول کیے ہیں اور 4.8 ملین افراد کو مدد فراہم کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں