سعودی عرب: ژالہ باری میں اونٹی اپنے بچے کے ہمراہ منزل کی جانب گامزن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران سردی اور بارش کے دوران ایک خوبصورت منظر پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں ایک اونٹنی اور اس کے بچے کو ژالہ باری اور تیز بارش میں منزل کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔

بارش، اولے اور آندھی

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ قابل ذکر ہے کہ آج اتوار کو مملکت کے کئی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش اور بعض مقامات پر شدید گرج چمک کےساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ اتوار کے روز گردو غبار، ژالہ باری، ریاض، القصیم کے علاوہ الجوف کے علاقوں یا شمالی سرحدوں کے کچھ حصوں اور مشرقی گورنری، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ میں بارش اور ژالہ ہوگی۔

حائل، نجران، جازان اور تبوک کے علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں