لبنان: نرسنگ ہوم میں نرسوں کی جانب سے بزرگ افراد کو خوف زدہ کرنے پر عوام برہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان میں پچھلے چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نرسنگ میں کئی نرسوں کو بزرگوں کو خوفزدہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کل اور آج ایک ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس میں المقاصد اسلامک ہسپتال کی نرسوں کو بوڑھوں کو مختلف طریقوں سے خوفزدہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ نرسیں نہیں عجیب و غریب آوازوں، مشکوک کالوں کے ذریعے ڈرا رہی ہیں۔

ویڈیو پر عوامی حلقوں کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نرسوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں نرسوں کا رویہ مزید غیر اخلاقی ہوگیا ہے۔ کیا ان کے لیے انسانی ہمدردی کی یہی ذمہ داری یہی ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ نرسوں کو رحمت کے فرشتے کہا جاتا ہے مگر ان کے دلوں سے ہمدردی ختم ہو گئی ہے۔

اخراج اور معذرت

اس وسیع تنازعہ اور بڑے پیمانے پر عدم اطمینان کے بعد المقاصد چیریٹیبل فاؤنڈیشن نے واضح کیا کہ یہ واقعہ پرانا ہے ساتھ ہی کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے جس کی دل آزاری ہوئی ہے ادارہ اس سے معذرت کرتا ہے۔

ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا کہ ان نرسوں کے خلاف تمام اقدامات اٹھائے گئے جنہوں نے اس اعلیٰ پیشے کے بنیادی معیارات کی خلاف ورزی کی اور مزید کہا کہ انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

بیروت کے مشہور ادارے نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے نرسنگ عملے کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی باز پرس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں