اردن میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر جعلی ڈاکٹر پلاسٹک سرجری کرتے رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن میں سکیورٹی حکام نے پیر کی صبح، دارالحکومت عمان میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا، جہاں ایک گروہ جعلی ڈاکٹروں کا روپ دھار کے غیر قانونی طریقے سے کاسمیٹک سرجری کا کام کر رہا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ چھاپہ ایک کنٹرولڈ گھات لگانے کے بعد کیا گیا۔ اپارٹمنٹ کی نگرانی شکایات موصول ہونے کے بعد کی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی کہ اپارٹمنٹ " مختصر وقت" سے کام کر رہا تھا اور وہاں کئی سیشنز ہو چکے تھے۔

جعلی کلینک سے دو جعلی ڈاکٹروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

میڈیکل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر نذر محمود محدت نے میڈیا کو بتایا کہ وہ لوگ جو ڈرمٹالوجسٹ اور پلاسٹک سرجن کا روپ دھارے ہوئے تھے وہ اپارٹمنٹ کو غیر قانونی طور پر طبی ادارے کے طور پر کاسمیٹک مداخلتوں اور علاج کے لیے استعمال کر رہے تھے.

اپارٹمنٹ سے کافی مقدار میں ادویات اور آلات کو ضبط کر لیا گیا اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں