عراق: شدید بارشوں سے سڑکیں زیرآب، بغداد ایئرپورٹ کے لاؤنجز بھی متاثر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اتوار کے روز عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں بغداد سمیت بیشتر عراقی گورنریاں پانی میں ڈوب گئیں۔

شہریوں نے بتایا کہ "بارش کا پانی گھروں، دکانوں اور کمپنیوں کے دفاتر میں داخل ہو گیا جس کے بعد میونسپل کے عملے کے الرٹ کردیا گیا‘‘۔

بارش کا پانی بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لاؤنجز میں بھی داخل ہوا، جہاں ٹریول لاؤنجز میں پانی داخل ہونے کی ویڈیو بھی سامنےآئی ہے جب کہ سروس ورکرز نے پانی نکالنے کی کوشش کررہےہیں۔

متعدد گورنریوں میں آج سوموار کے روز سرکاری اوقات کار کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ دیگر شہروں میں اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذی قار، دیالہ، مثنیٰ، الانبار، صلاح الدین، وسط اور دیوانیہ کے گورنروں نے آج سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کیا۔ اور بابل گورنری کی انتظامیہ نے آج پیر کو گورنری میں سرکاری اسکولوں کے اوقات میں تعطیل کا اعلان کیا۔

عراق کی میٹرولوجی اتھارٹی نے اعلان کیا کہ "بغداد کے رین اسٹیشن پر اتوار کی شام نو بجے تک 68.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں