سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے سعودی یونیورسٹی کی "فارمولہ 1" میں دلچسپی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی یونیورسٹی ایجنسی برائے بزنس اینڈ کمیونٹی پارٹنرشپ کے انٹرپرینیورشپ سینٹر کی نمائندہ سعودی یونیورسٹی نے عسیر کےتعلیمی اداروں میں فارمولہ 1" پروگرام کی میزبانی شروع کی ہے۔ اس پروگرام کو سعودی عرب کی تیل اور گیس کمپنی ’آرامکو‘ کا تعاون اور حمایت حاصل ہے۔آرامکوں کی نمائندگی کنگ عبدالعزیز سینٹرآف ورلڈ کلچر’اثرا‘ کر رہا ہے۔ جبکہ یہ پروگرام یونیورسٹی سٹی قریقر میں 6 ماہ تک جاری رہے گا۔

سائنس کی آگہی

"اسکولوں میں فارمولہ 1" پروگرام ایک سب سے نمایاں بین الاقوامی تعلیمی پروگراموں میں سے ایک ہے جو مملکت میں طلبا اور طالبات کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اسکول کے طلباء میں STEM مضامین (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی) کے بارے میں بیداری کی سطح کو بڑھانا ہے۔ یہ دنیا کے مختلف خطوں اور ممالک میں متحد طریقہ کار پر مبنی پروگرام کے ذریعے انہیں چیلنج اور تحریک دینے کا کام کرتا ہے۔

مقابلےکی اہلیت

یہ پروگرام فزکس، ایرو ڈائنامکس، ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، برانڈ بلڈنگ، گرافک آرٹ، اسپانسرشپ، مارکیٹنگ، لیڈرشپ اور ٹیم ورک کے مضامین میں بھی دلچسپی کو تیز کرتا ہے۔

اس کا تعلق میڈیا کی مہارتوں اور مالیاتی حکمت عملیوں سے بھی ہے، کیونکہ یہ طالب علموں کو تخلیقی صلاحیتوں اور مسابقت سے بھرپور عملی ماحول میں لاگو کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

5 ٹیمیں

اس پروگرام میں 5 ٹیمیں شامل ہیں۔ہر ٹیم میں 6 طلبا اور طالبات شامل ہیں۔ ان میں ڈیزرٹ نائٹس ٹیم، آئی بیکس ٹیم، چیتا ٹیم، ایوا ٹیم اور ارالیو شامل۔ یہ تمام ٹیمیں یونیورسٹی میں انجینیرنگ، انتظامی اور مارکیٹنگ کی متعدد مہارتوں میں متعدد مرد اور خواتین ٹرینرز زیرنگرانی کام کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پانچ ٹیموں کا عسیر ریجن کی سطح پر مقابلہ ہوگا۔ اس کے بعد تین ٹیمیں مملکت کی سطح پر مقابلے میں 6 شہروں کی 18 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔مقابلے میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمپر پرآنے والی ٹیموں کو اعزازات دیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں