امن وبقائے باہمی کے فروغ میں جامعات کےکردارپرکانفرنس،سعودی میزبانی میں اگلے ماہ ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مملکت کے دارالحکومت ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر سرپرستی امام محمد ابن سعود اسلامی یونیورسٹی آئندہ ماہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گیی۔ کانفرنس دودنوں کے لیے 28 اور 29 اپریل کو امام محمد ابن سعود اسلامی یونیورسٹی میں منعقد کی جارہی ہے۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کا عنوان 'قومی تعلق اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کے فروغ میں جامعات کا کردار' ہوگا۔ امام محمد ابن سعود یونیورسٹی کے صدر احمد بن سالم الامیری نے اس سلسلے میں سرپرستی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں سربراہ جامعہ نے کہا ' کانفرنس کا مقصد اعلیٰ اقدار کے فروغ کے لیے یونیورسٹیوں کے تجربات کو اجاگر کرنا اور صحیح نظریے کی اہمیت کو واضح کرنا ہے۔ تاکہ اعتدال کا نقطہ نظر اجاگر کیا جاسکے

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا ' کانفرنس کے شرکاء میں مملکت اور دیگر ممالک کے رہنما، معززین، سکالرز اور دانشور شامل ہوں گے، جو اپنے خطابات، تبالہ خیال اور ورکشاپس کے دوران اپنی ماہر انہ قانونی، سائنسی اور سماجی آراء کا اظہار کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں