بالائی مصر کے ایک چرچ میں مغرب کی نماز کا انعقاد: مصر سے ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل بدھ کو مصر کی منیا گورنری میں ملوی سینٹر میں ایوینجلیکل چرچ نے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر مسلمانوں کے لیے اپنی سالانہ افطاری کا اہتمام کیا، جو مصریوں مسلمانوں اور مسیحی برادری کے درمیان قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔

چرچ نےشہر کےروزہ داروں اور سرکردہ مذہبی شخصیات سمیت 200 روزہ داروں کے لیے اجتماعی افطارکا اہتمام کیا جب کہ حاضرین نے نمازمغرب چرچ کی راہداریوں کے اندر ادا کی۔ نماز کی ادائی سے قبل چرچ میں اذان دی گئی جو کہ دونوں قوموں کے درمیان محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

"صلیب کے ساتھ ہلال زندہ باد"

حاضرین نے چرچ اسٹیڈیم کے اندرمغرب کی نماز ادا کی۔ ملاوی میں مصری فیملی ہاؤس کی موجودگی میں عوامی انتظامی رہ نماؤں، ارکان پارلیمان اور سینیٹ کے اراکین، آرتھوڈوکس چرچ کے ایک وفد، متعدد پیشہ ور یونینز اور ملاوی کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس پروگرام میں شرکت کی۔

پچھلے کچھ دنوں کے دوران ملاوی شہر میں ایوینجلیکل چرچ نے چرچ کے خادموں کو کمیٹیوں کے ذریعے رضاکارانہ طور پر کھانے اور دعوتوں کو ترتیب دیتے دیکھا ہے۔

چرچ کے اندرعبادت گذاروں کی تصاویر سوشل میڈیا کے صفحات پر وائرل ہوئی ہیں۔صارفین نے لکھا کہ "یہ مصر ہے جہاں صلیب کے ساتھ ہلال زندہ باد"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں